اسابیلا،24؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) فلپائن میں ایک فضائیہ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا ہے اور اس میں سوار 5 میں سے 4 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق حادثہ میں زخمی ہوئے ایک شخص کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے لیکن اس کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔ یہ حادثہ فلپائن کے صوبہ اسابیلا میں جمعرات کی شام اس وقت ہوا جب فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے پرواز بھری تھی اور کچھ ہی منٹوں کے بعد وہ کریش ہو گیا۔
حادثہ کے تعلق سے اے ایف پی ترجمان میجر جنرل ایڈگارڈ آرالو کا کہنا ہے کہ فلپائن کی فضائیہ (پی اے ایف)یوایچ -1 ہیلی کاپٹر رات میں پرواز کی ٹریننگ کر رہا تھا ، جب مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً سات بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار 5 میں سے ایک شخص زندہ بچ گیا ،جو زخمی ہے۔ ان پانچ سواروں میں ایک پائلٹ، ایک معاون پائلٹ اور تین دیگر عملے کے اراکین شامل تھے۔